بدنامِ زمانہ ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف بارکس و صلالہ کے نوجوانوں کی ایف آئی آر – گستاخیٔ رسول ﷺ پر برہمی کا اظہار
حیدرآباد، ین آئی نیوز راست:
شہرِ حیدرآباد کے گوشہ محل حلقے سے تعلق رکھنے والا بدنامِ زمانہ ملعون ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ ایک بار پھر اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کے سبب سرخیوں میں ہے۔ اس کی مسلسل اشتعال انگیز تقاریر اور توہین آمیز بیانات نے نہ صرف ملک کے مسلمانوں بلکہ سیکولر ذہن رکھنے والے غیر مسلم شہریوں کو بھی شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔
انہی جذبات کے تحت آج بارکس اور صلالہ کے نوجوان محمود بالحوال اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور ملعون راجہ سنگھ کے خلاف ایک تحریری شکایت درج کرائی۔ نوجوانوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس گستاخ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ کوئی شخص مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی جرأت نہ کرے۔
اور انہوں نے میڈیا کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی سیاست دان ہیں وہ تمام تر وصائل کو حاصل کرتے ہوئے خوب سے خوب سیاست کریں مگر اس سیاست کے آڑ میں کسی کے جذبات سے کھیلنا اور حالات کو خراب کرنا یہ بہتر نہیں ۔ آپ اپنی سیاست جیسے چاہے کریں لیکن اگر ناموس رسالت ﷺ پر اپنے پراگندہ ذہن کو کھولنے کی کوشیش کریں گے تو یہ برداشت نہیں ہوگا۔
چندرائن گٹہ کے انسپکٹر آف پولیس نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
اس موقع پر محمود بالحوال کے ہمراہ مقبول ایمانی، عبداللہ باوزیر، فاروق باوزیر سمیت بارکس بستی کے متعدد نوجوان موجود تھے، جنہوں نے کہا کہ رسولِ اکرم ﷺ کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے وہ ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
عوامی حلقوں میں نوجوانوں کے اس اقدام کو زبردست سراہا جا رہا ہے اور شہریوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور پولیس ایسے اشتعال انگیز اور فرقہ پرست عناصر کے خلاف مثالی کارروائی کرے گی تاکہ شہر کا امن و امان برقرار رہے۔
0 Comments