ایگزٹ پولز کی اکثریت دہلی میں بی جے پی کے اقتدار میں واپسی کی پیش گوئی کرتی ہے۔عام دوسرے اور کانگریس تیسرے نمبر پر رہنے کا اندازہ عام نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دارالحکومت میں بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔
بدھ کے روز ہونے والے بیشتر ایگزٹ پولس میں 27 سال بعد دہلی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی اقتدار میں واپسی کی پیش گوئی کی گئی ، جب کہ عام آدمی پارٹی دوسرے اور کانگریس کے تیسرے نمبر پر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ۔چانکیہ حکمت عملی کے مطابق، بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو 39 سے 44، اے اے پی کو 25 سے 28، اور کانگریس کو دو سے تین نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ جے وی سی نے بی جے پی اتحاد کو 39 سے 45 سیٹیں، اے اے پی کو 22 سے 31 سیٹیں اور کانگریس کو دو سیٹیں دیں۔
0 Comments