ہیڈ لائنز

بارکس حادثہ — سڑک کنارے ملبہ و کچرے کی نکاسی، مجلس کارکنان کی بروقت کارروائی

این آئی نیوز، راست حیدرآباد: گزشتہ چند دنوں قبل بارکس پیلی درگاہ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں بارکس کے ایک مقیم نوجوان کی رات کے وقت سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی۔ مقامی عوام کے مطابق سڑک کے کنارے کچرے اور مٹی کے انبار لگنے کے باعث سڑک تنگ ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں یہ سانحہ پیش آیا۔ اس صورتحال کا سنجیدہ نوٹ لیتے ہوئے آج بستی بارکس کے مجلس اتحادالمسلمین کے ذمہ داران نے فوری طور پر بلدی حکام کو حرکت میں لاتے ہوئے سڑک کے کنارے موجود ملبہ اور کچرے کی صفائی و نکاسی کا انتظام کروایا۔ آج صبح کی اولین ساعتوں سے ہی مجلسی سرگرم کارکن محمود عولقی، محمد باکر اع، اسد بن ہفتو اور دیگر مقامی کارکنان نے اپنی نگرانی میں صفائی مہم انجام دی۔ یہ سڑک راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے مسافرین کے لیے نہایت مصروف شاہراہ ہے۔ عوامی شکایات کے مطابق سی آر پی ایف کی دیوار کے قریب پانی کے گزرنے کا راستہ بند ہونے سے اکثر یہاں پانی جمع ہوجاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے راہگیر مٹی ڈال دیتے ہیں، جس سے سڑک مزید تنگ ہوجاتی ہے۔ بلدی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر پانی کی نکاسی کے مستقل انتظامات کریں تاکہ اس مصروف شاہراہ پر پانی اور کچرے کے سبب پیدا ہونے والی مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ مقامی عوام نے سڑک کی صفائی اور راستہ ہموار کروانے پر مجلس کے کارکنان محمود عولقی، محمد باکر اع اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور ان کی عوامی خدمات کو سراہا۔ تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھیں

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close