چادر گھاٹ میں سائی بابا مندر کے قریب ازگر کے دیکھے جانے پر ہنگامہ
حیدرآباد: چادر گھاٹ روڈ پر کچھ دیر کے لیے ہنگامہ برپا ہوگیا جب منگل کی رات مقامی لوگوں نے ایک ازگر کو دیکھا۔
یہ واقعہ چادر گھاٹ میں سائی بابا مندر کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں نے چادر گھاٹ پولیس کو اس کی اطلاع دی۔مالک پیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشن کے ٹریفک کانسٹیبل وینکٹیش نائک نے موقع پر پہنچ کر اس سانپ کو پکڑ لیا جس کی شناخت انڈین راک پائتھن کے نام سے ہوئی ہے۔
سانپ کو محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جائے گا۔
0 Comments