ہیڈ لائنز

بی این ریڈی نگر میں نشے میں دھت شخص کی تیز رفتار کار نے بائک کو ٹکر ماردی جس سے پانچ زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: بی این ریڈی نگر میں سنیچر کی رات ایک نشے میں دھت ڈرائیور نے کار کو موٹرسائیکلوں سے ٹکرادی جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ آدھی رات کے بعد بی این ریڈی – ناگرجناساگر روڈ پر پیش آیا۔ عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ کار تیز رفتاری سے آئی اور سڑک پر جا رہی تین موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔اس کے بعد گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور کئی بار الٹ گئی۔ کار ڈرائیور سمیت پانچ افراد شدید زخمی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہے۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close