ہیڈ لائنز

ہفتہ کو ایل بی سٹیڈیم میں کرسمس کی تقریبات کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

حیدرآباد: ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد کی جارہی کرسمس کی تقریبات اور 21 دسمبر کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی شرکت کے پیش نظر، اس دن شام 5 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان ارد گرد کے علاقوں میں ٹریفک کی کچھ پابندیاں ہوں گی۔ ٹریفک کی بھیڑ والی جگہوں میں نامپلی ریلوے اسٹیشن روڈ، رویندر بھارتی، اے آر پیٹرول پمپ جنکشن، بی جے آر مجسمہ، ایس بی آئی گن فاؤنڈری، سجاتا اسکول لین کی طرف خان لطیف خان عمارت، لکڈی کا پل، بشیر باغ، اقبال مینار، شامل ہیں۔رویندر بھارتی سے بی جے آر مجسمہ کی طرف چلنے والی آر ٹی سی بسوں کو ضرورت کے مطابق ٹریفک کی صورتحال کے لحاظ سے نامپلی ریلوے اسٹیشن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ سفر میں کسی قسم کی تکلیف کی صورت میں، براہ کرم حیدرآباد ٹریفک پولیس ہیلپ لائن - 9010203626 پر رابطہ کریں۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close