سائبرآباد پولیس نے زیادہ منافع کے جھوٹے وعدوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے والے تین افرادکو گرفتار کیا۔
حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر اچھے منافع کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں رامیشور بہرا عرف آر کے بھٹ، شیخ زینب عرف نہاریکا اور اس کے شوہر اکبر خان شامل ہیں، سبھی بنگلورو کے رہنے والے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ شہر کے ایک متاثرہ شخص کو ابتدائی طور پر 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے کہا گیا تھا اور اس کے بعد اسے 2019 اور 2021 کے درمیان 1.45 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کرنے کے لیے راضی کیا گیا تھا۔
0 Comments