ہیڈ لائنز

حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ رین بازار پی ایس حدود میں رات دیر گئے ایک مکان میں آگ لگ گئی

حیدرآباد۔ این آئی نیوز ۔ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ رین بازار پی ایس حدود میں رات دیر گئے ایک مکان میں آگ لگ گئی فوری طور پر بستی کا تمام لوگ ہندو مسلم نے مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشیش کرتے دیکھے گئے اس حاثے میں پانچ لوگ زخمی ہوگےتفصیلات کے مطابق بتا یا جاتا ہے کہ پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں ایک گھر میں گیس سلنڈر اور پٹاخوں میں اچانک آگ لگنے سے خوفناک آتشزدگی کا حادثہ رونما ہوا۔ اس حادثے میں موہن لال جن کی عمر 55 سال تھی اور ان کی بیوی اوشا بائی، عمر 50 سال دونوں ہلاک ہو گئے۔ حادثہ میں ایک لڑکی 15 سالہ شروتی شدید ط ر پر جھلس گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی مجلسی رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج موقع پر پہنچے۔ مقامی‌افراد نے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا، ہاسپٹل پہنچنے پر موہن لال اور اوشا بائی کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ شروتی کو یشودھا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ رکن اسمبلی نے یشودھا ہاسپٹل میں شروتی سے ملاقات کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ اس کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔شہرِ حیدرآباد میں اس ماہ میں آتش زدگی کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔دیوالی کے موقع پر لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ احتیاط برتیں

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close