ہیڈ لائنز

29 اکتوبر کو مسلمان اپنے کاروبار کو بند کرتے ہوئے اپنے اپنے دکانوں پر کالے جھنڈے لگوا کر اپنے غم و غصے کا اظہار کریں

شانِ رسالت ماب ﷺ میں گستاخانہ جملے ادا کرنے والے ملعون کوکیفر کردار تک پہچانے اور اسے گرفتار کرتے ہوئےسزا دلوانے کے لئے حکومت کواپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے 29 اکتوبر کو بند اور یومِ سیاہ یعنی کالا دن منانے کی غرض سے مشتاق ملک جو تحریک مسلم شبان کی آفس پر دیگر کئی سوسائیٹیز کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی گئی ۔اور اس پریس کانفرنس میں متفقہ طور پر اس بات کا اعلان کیا گیا کہ 29 اکتوبر کو مسلمان اپنے کاروبار کو بند کرتے ہوئے اپنے اپنے دکانوں پر کالے جھنڈے لگوا کر اپنے غم و غصے کا اظہار کریں گے۔مزید انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کوئی جلسہ یا جلوس نہیں نکالا جارہا ہے اور اپیل کی ہے کہ کوئی غیر مسلم کو ذبردستی دوکان بند کرنے پر مجبور نہ کریں ان کو اختیار ہے کہ وہ اپنا کاروبار کرسکتے ہیں۔ اور اگر کوئی غیر مسلم اپنی طرف سے اس بند میں حصہ لیتا ہے تو یہ بہت خوشی کی بات ہے۔اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بند جس میں شہرِ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی آرگنائیزرس جس میں جماعت اسلامی ہند کے ساتھ ساتھ مسلم تحریک شبان کے ہمراہ شیاہ آرگنائیزیشن و دیگر شامل ہیں کا مقصد ہندو کمیو نٹی کے خلاف نہیں ہے۔بلکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس ملعون کو فوری طور پر گرفتار کرے اور سخت سے سخت سزا دے۔اس طرح کے خیالات کا اظہار مشتاق ملک نے اپنے بیان میں کہتے ہوئے اپیل کی۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close