ہیڈ لائنز

قبرستان میں تدفین کی زمیں کے لیے 25,000 کا مطالبہ کیا گیا جس پر لوگوں میں کچھ ناراضگی بڑھ گئی

رات دیر گئے حافظ بابا نگر کے قریب واقع مسجد حصہ جو کہ بڑی مشہور ہے اور اس مسجد سے متصل قبرستان بھی موجود ہے ۔شہر حیدرآباد میں مسجد حصہ اور اس مسجد کے ساتھ قبرستان بڑا مشہور ہے ۔جس صاحبِ خیر نے اس مسجد اور قبرستان کی بنیاد رکھی اور جس انداز سے وہاں پر عبادات اور دیگر اسلامی پروگرام ہوتے لوگوں کے دلوں سے دعائں نکل جاتیں۔مگر آج جن حضرات نے اس کو اپنی ذمہ داری میں لیا ہے کچھ نہ کچھ شکایتیں آتی رہتی ہیں۔بات اس وقت قابلِ مذمت ہوگئی جب لوگوں سے اس بات کا پتہ چلا کہ آج رات دیر گئے اس مسجد کہ تحت رہنے والے قبرستان میں تدفین کی زمیں کے لیے 25,000 کا مطالبہ کیا گیا جس پر لوگوں میں کچھ ناراضگی بڑھ گئی مزید یہ بھی دیکھنے اور سننے میں آیا ہے کہ قبرستان کی دیوار اٹھا کر زائرین کو بھی مرحومین کے قبور کی زیارت کرنے کے لیے قبضہ داروں سے اجازت لینے کے لیے کہا گیا تھا ۔ جس کے بعد عوام نے اس دیوار کو گرا دیا۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close