ہیڈ لائنز

شہرِ حیدرآباد میں ایف ایم ایس ویلفر ٹرسٹ بنا رہا ہے اولڈ ایج ہوم اور یتیم خانہ

حیدرآباد ۔۔ ایف ایم ایس ویلفر ٹرسٹ جو کہ شہرِ حیدرآباد میں پچھلے 10 سالوں سے غریب عوام کی خدمت کرتا چلا آرہا ہے ۔ جس میں بالخصوص یتیم بچیوں کی شادی اور پینے کے پانی کا انتظام بیواہ خواتیں میں ماہانہ راشن کی تقسیم اور غریب لوگوں کو دوائیں مفت تقسیم کی جاتی ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ ایف ایم ایس ویلفر ٹرسٹ کا ایک دیرینہ خواب تھا کہ بوڑھے ماں باپ کے رہنے کے لئے بہتر سے بہتر انتظام ہو سکے ۔اسی کوشیش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایف ایم ایس ویلفر ٹرسٹ نے دو سال قبل درگاہ پہاڑی شریف کے قریب ایک زمین خریدی جس میں ایک عالیشان اولڈ ایج ہوم اور یتیم خانہ تیار کیا جارہا ہے اور قریب ایک سال سے تعمیری سلسلہ حاری ہے ۔مزید ایف ایم ایس ویلفر ٹیم چاہتا ہے کہ جو حضرات بھی اس اولڈ ایج ہوم مسجد مدرسہ اور ہاسپٹل کی تعمیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور اپنی جانب سے جو بھی ھدیہ یا پھر کوئی تعمیری اشیاء دلواتے ہوئے اس کارِ خیر کا حصہ بن سکتے ہیں ایف ایم ایس ویلفر ٹرسٹ نے اپنے بنک اکاونٹ نمبر کے علاوہ گوگل پے کے لئے نمبر بھی شائع کیا ہے اور ٹرسٹ کے ذمہ داروں نے اپیل کی ہے کہ جو کچھ ہو سکتا آپ تعاون کر سکتے ہیں بھلے ہی ایک سو روپے کیوں نہ ہو یہ کام کی اشد ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے شروع کیا گیا ہے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ جو حضرات ذاتی طور پر ملاقات کرتے ہوئے مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں وہ +91 9246200980 پر کال کرتے ہوئے تمام کام سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں۔اسکے علاوہ ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔ www.fmswelfaretrust.org

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close