ہیڈ لائنز

کریم نگر میونسپل کارپوریشن میں بی آر ایس کارپوریٹرس نے احتجاج کیا۔

کریم نگر: بی آر ایس کارپوریٹرس نے کریم نگر میونسپل کارپوریشن آفس کے باہر خواتین کارپوریٹرس کے شوہروں کو کونسل میٹنگ کے اندر جانے کی اجازت نہ دینے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جیسا کہ منگل کو کونسل کی مدت ختم ہوئی، منگل کو کونسل کا اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کارپوریٹرس کو مبارکباد پیش کی گئی۔ جب خواتین کارپوریٹرس نے اپنے شوہروں کے ساتھ میٹنگ ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولس نے ان کو روک دیا۔ پولیس کے رویہ پر برہم بی آر ایس کارپوریٹرس نے میٹنگ ہال کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے میئر وائی سنیل راؤ کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ باہر آئیں اور وضاحت دیں۔ میاں بیوی کو اندر جانے کی اجازت کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close